Live Updates

تحریک انصاف وطن فروش حکمرانوں کا محاسبہ کررہی ہے ،حلیم عادل شیخ

نواز لیگ نے اپنے وزیروں کی صورت میں قوم کی مکمل تباہی کا سامان اکٹھا کررکھاہے،رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 27 اگست 2016 18:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ اس وقت قانون کی پاسداری صرف غریب عوام پر لاگو ہے جبکہ حکومتی ایوانوں میں بیٹھے لوگ خود کو قانون سے اعلیٰ درجے کی چیز سمجھتے ہیں،ہم نے فیصلہ کرلیاہے کہ ہم غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر ناچنے والے اس ملک کے حکمرانوں سے نجات لیکر رہینگے۔

ماضی میں جلاؤ گھیراؤ اور ہڑتالوں نے پاکستان کو خوب نقصان پہنچایا،وطن فروش حکمرانوں کے اقتدار کے دن گنے جاچکے ہیں ،عادل ہاوس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ یہ ملک روز بروز پستیوں کی جانب جارہاہے چیئرمین عمران خان اس ملک کو جہالتوں سے نکال کر خوشحالی کی جانب لیکر جانا چاہتے ہیں،جبکہ نواز لیگ نے اپنے وزیروں کی صورت میں قوم کی مکمل تباہی کا سامان اکٹھا کررکھاہے ،تاریخ گواہ ہے کہ نواز لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنی حکومتوں میں سوائے مایوسی کے اس قوم کو کچھ نہ دیاہے ،غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر ناچنے والے اس ملک کے حکمرانوں سے نجات لیکر رہینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اس ملک کی عوام سے زیادہ طاقتور نہیں ہوسکتے ،عوام چیئرمین عمران خان کا بھرپور ساتھ وہ ہمیں غربت بے روزگاری اور لاقانونیت سے نجات دلائینگے ،سول حکومت اگر سنجیدہ ہوتی تو دہشت گردوں کا صفایا بہت پہلے ہی ہوچکاہے ہوتا مگر افسوس کے اس ملک میں دہشت گردوں کا خاتمہ اس حکومت کی ترجیحات میں دور دور تک نہیں ہیں ۔

دشمن سول حکومت کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتا رہے جس سے ہمیں ہزاروں جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کی جدوجہد کا حصہ بنے اور اس ملک کو موقع پرست حکمرانوں سے نجات دلاکر چیئرمین عمرا ن خان کو وزیراعظم بنانے میں اپنا کردار ادا کرے ،انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ملک کے غداروں سے مفاہمت کرنے سے گریز کرے ،سندھ اور وفاقی حکومت اب اپنے اپنے مفادات کا کھیل بند کردے اور پاکستان کے بارے میں سوچیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات