متحدہ اپنے قائد سے لاتعلقی کا اظہار کر چکی ،ان کا دماغ اور صحت صحیح طریقے سے کام نہیں کررہی،سید خورشید احمد شاہ

بھا رت پاکستان کیساتھ گیم کررہا ہے جواب میڈیا کو دینا چاہئے ہم جب بھی کشمیرکامسئلہ اٹھا تے ہیں تو کبھی کراچی کی صورت میں تو کبھی برہمداغ کی صورت میں مسائل پیدا کیے جا تے ہیں،قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 27 اگست 2016 18:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے قائد سے لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے کہ ان کا دماغ اور صحت صحیح طریقے سے کام نہیں کررہی ہے اس لیے 8سے10 دن انتظارکرنا چاہیے کیونکہ اس میں تمام چیزیں سامنے آجائیں گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے علاقے گلشن اقبال کالونی میں جا ری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سماجی رہنما مصری خان چاچڑ ، وڈیرو اﷲ ڈنوو دیگر معززین موجود تھے خورشید احمد شاہ کا مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستارچلا رہے ہیں اورہمیں اس بات کو ماننا چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ بھا رت پاکستان کے ساتھ گیم کررہا ہے اور اس گیم کا جواب میڈیا کو دینا چاہئے ہم جب بھی کشمیرکامسئلہ اٹھا تے ہیں تو کبھی کراچی کی صورت میں تو کبھی برہمداغ کی صورت میں مسائل پیدا کیے جا تے ہیں کشمیرہماری شہہ رگ ہے اور اس پر ہماراموقف ایک ہی ہے ان کا کہنا تھا کہ سکھر کے نکا سی آب کا بڑامسئلہ ہے اس کو حل کرنے کے لیے اسیچا رحصوں میں تقسیم کرنا پڑے گا جس پر تین سے چار ارب روپے لگیں گیاوراس کیلییجلد وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی جا ئے گی ان کا کہنا تھا کہ سکھرمیں ترقیاتی کام ہورہے ہیں ایس آئی یوٹی ، وومین یو نیورسٹی ، کینسراسپتال،آرٹس کالج ، سردار غلام محمد خان مہرمیڈیکل کالجسمیت دیگر منصوبوں پر کام جا ری ہے میڈیا کے کیمرے بھی وہاں نہیں جا تے جہاں کام ہورہا ہے وہاں چلے جا تے ہیں جہاں گٹرابل رہے ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سکھر شہر کو میٹھے پا نی کی فراہمی کے منصوبے پر بھی کام چل رہا ہے اور دو سالوں کے اندر فراہمی آب کی شکایت بھی دور ہوجا ئے گی ان کاکہنا تھا کہ سکھر میں سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی جا ری ہے ۔