پروفیسر خلیل فاروقی کی ہمشیرہ وفات پا گئیں

ہفتہ 27 اگست 2016 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست ۔2016ء) انجمن طلباء اسلام کے سابق رہنما اور ادارة افکار لاہور کے چےئرمین پروفیسر خلیل فاروقی کی ہمشیرہ گذشتہ روز وفات پا گئیں ۔انکو آبائی گاؤں پتوکی میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پروفیسر خلیل فاروقی کی ہمشیرہ کی وفات پر اے ٹی آئی کے مرکزی صدر سید بو علی شاہ ،مرکزی سیکریڑی جنرل افتخار علی نوری اور دیگر رہنماؤں محمد ارشد قادری ،سید عزیز احمد بخاری ،محمد اکرم رضوی ،طیب شیخ ،عامر اسماعیل اور دیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔اور کہا ہم پروفیسر خلیل فاروقی کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔