پاکستان ہمیشہ قائم دائم رہے گا،ہمیشہ زندہ باد رہے گا،زمرد خان

ملک دشمن سن لیں کھوکھلے نعروں سے اس ملک کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، سرپرست سویٹ ہومز

ہفتہ 27 اگست 2016 18:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست ۔2016ء) پاکستان ہمیشہ قائیم دائم رہے گا۔ اور یہ ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔ ملک دشمن سن لیں کھوکھلے نعروں سے اس ملک کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اس ملک نے ہمیشہ قائم رہنا ہے،پاکستان سویٹ ہومز کے یہ ہزاروں بچے اس ملک کا اثاثہ ہیں اور ان بچوں نے اس ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان نے پاکستان سویٹ ہومز میں منعقدہ تقریب جشن پاکستان زندہ باد کے موقع پر کی۔ اس تقریب میں قومی ترانہ فاونڈیشن کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی ترانہ فاونڈیشن کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترانہ فاونڈیشن کا مقصد ہی یہی ہے کہ ملک پاکستان کو مضبوط کریں اور یہ ملک تب ہی مضبوط ہوگا جب ہم اس ملک کے نوجوانوں اور بچوں کی اچھی تر بیت کریں اور مجھے سویٹ ہومز آکر بہت خوشی ہوئی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہی بچے کل کا روشن پاکستان میں بہت بڑا حصہ ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے شریک چیرمین قومی ترانہ فاونڈیشن میجر جنرل ریٹائیرڈ وقار احمد نے بھی خطاب کیا اور زمرد خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سب اس کار خیر میں آجائیں اور لاوارث اور یتیم بچوں کو محفوظ کر لیں تو ہم دہشتگردی جیسی لعنت سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پا لیں گے۔ دیگر مہمانوں میں چوہدری محمد اشرف (سابق سیکرٹری آزادکشمیر)،راجا محمد آمین (سابق سیکرٹری سینٹ آف پاکستان)،محمد داؤد (ایکس جوائنٹ سکریڑی ایجوکیشن)،ڈاکٹر منور ہاشمی (پروفیسر اردو یونیورسٹی)،انجم حفیظ قریشی ایج اے،چوہدری محمد شفیق،سیداحمد علی شاہ،قاضی اظہر ایڈوکیٹ، قاضی شوکت محمود،انجینئرعبدالرزاق،میجر (ر) بشیرت کیانی،پروفیسر ہمایوں اقبال،ارشد عزیز ہاشمی (جوائنٹ سکرٹری) شریک ہوئے۔

تقریب میں سویٹ ہومز کے ننھے فرشتوں نے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کئے ۔زیاد