وطن عزیز کی سلامتی پرکسی صورت آنچ نہیں آنے دینگے ‘نعیمین ایسوسی ایشن

پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کونشان عبرت بنایاجائے ‘پروفیسر لیاقت علی صدیقی

ہفتہ 27 اگست 2016 18:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مر کزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے کہاہے کہ وطن عزیز کی سلامتی ،وقار اور خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دینگے ،پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو نشان عبرت بنایاجائے ،ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین پر غداری کامقدمہ چلاکرکیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ نعیمیہ میں شہیدپاکستان کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اہل سنت کے اکابرین کی کوششوں سے معرض وجود میں آیااور اس کو بچانے کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔وطن عزیز کے اسلامی تشخص کوتباہ نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

اغیار کی زبان بولنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں،شرپسند عناصر کیخلاف آئین وقانون کے مطابق فی الفور کارروائی کی جائے ۔

سیاسی ومذہبی انتہاء پسندی ملک وقوم کے لئے خطر ناک ہے۔دہشتگردی اورانتہاء پسند ی کے خاتمے کیلئے علماء اہل سنت اپنی کوششیں جاری رکھیں۔شہداء پاکستان کی قربانیوں سے وطن عزیز جلد امن کاگہوارہ بنے گا۔ پاکستان کے بارے میں الطاف حسین کے ناپاک الفاظ سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ بھارت کے ٹکڑوں پر پلنے والے غداروں اور میڈیا پر حملے کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :