کشمیرپاکستان کا شہ رگ ہے کشمیرپاکستان کانامکمل ایجنڈا ہے جسے پورا کیاجائیگا،اقبال ظفرجھگڑا

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت قابل مذمت ،انسانی خلاف وزریاں عالمی برادری کیلئے سوالیہ نشان ہیں،گورنرخیبرپختونخوا

ہفتہ 27 اگست 2016 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیرراجہ محمدفاروق حیدر نے گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا سے ہفتہ کے روزگورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گورنر اقبال ظفرجھگڑا نے کہا کہ کشمیرپاکستان کا شہ رگ ہے کشمیرپاکستان کانامکمل ایجنڈا ہے جسے پورا کیاجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی منتخب حکومت کشمیریوں کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں جاری جدوجہد میں تیزی آئی ہے اوروہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کاحصہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی خلاف وزریاں عالمی برادری کیلئے سوالیہ نشان ہیں، وزیراعظم نوازشریف نے جو مسئلہ کشمیر کواجاگرکرنے کیلئے22 پارلیمنٹرین مقررکئے ہیں یہ فیصلہ انتہائی خوش آئندہے اس سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کامقدمہ بیرونی دنیا میں پیش کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

گورنر اقبال ظفرجھگڑا نے راجہ محمدفاروق حیدر کو دوتہائی اکثریت کامیابی پر مبارکباد دی۔ اورکہا کہ کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی تاریخی کامیابی وزیراعظم نوازشریف وفاقی حکومت کی پالیسوں پراعتماد کااظہار ہے۔

متعلقہ عنوان :