حج کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوششیں سختی سے کچل دی جائیں گی ‘ سعودی حکومت

مناسک حج کی ادائیگی کے لئے مختص مقامات پرجلوس نکالنے اور مظاہرے کرنے کی اجازت نہیں ‘ کرنل عثمان المعراج

ہفتہ 27 اگست 2016 18:05

حج کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوششیں سختی سے کچل دی جائیں ..

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) سعودی حکومت نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ حج کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوششیں سختی سے کچل دی جائیں گی اور حج کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ہر قسم کے مظاہروں کو روک دیا جائے گا ،حج عبادت ہے ، یہ افراتفری پھیلانے یا اسلام کے منافی کسی بھی کام کا موقع نہیں ، بد امنی پیدا کرنے کے خواہشمند عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک سکیورٹی کرنل عثمان المعراج نے کہا ہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے لئے مختص مقامات پر کسی بھی جگہ جلوس نکالنا سختی سے منع ہے ۔سعودی گزٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افراتفری پیدا کرنے کے خواہشمند اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حج کے موقع پر مثالی امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

ہماری قیادت نے ہمیں عازمین حج کی خدمت کرنے کا حکم دیا ہے اور ہم یہ فریضہ انجام دیں گے ۔ سعودی قیادت نے حج سے متعلقہ کسی بھی جگہ پر جلوس نکالنے سے روک دیا ہے اور اس سلسلے میں ہمیں واضح ہدایات دی ہیں ۔ دریں اثنا سعودی وزارت حج نے تمام محکموں کے درمیان بہتر کوآرڈی نیشن کے ذریعے مناسک کی پر امن اور آرام دہ طور پر ادائیگی کے لئے جامع پلان پر عمل در آمد شروع کر دیا ہے ۔ حجاج کرام کے گروہوں کی ایک سے دوسری جگہ نقل و حرکت کے دوران ان کے راستوں کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن کے ذریعے زمینی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :