بچے ہمارا سرمایہ ہیں، بہترین نشوونماء اور تعلیمی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے،سیکرٹری کیڈعائشہ فاروق

ہفتہ 27 اگست 2016 17:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست ۔2016ء)وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن ( کیڈ) کی جوائنٹ سیکرٹری عائشہ فاروق نے کہاہے کہ ماڈل چائلڈ ویلفیئر سنٹر ہمک کے بچے ہمارا سرمایہ ہیں ان کی بہتری نشوونماء اور تعلیمی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل چائلڈویلفیئر سنٹر ہمک کی طرف سے ملحقہ گاؤں نیازیاں میں کمیونٹی موبلائزیشن پروگرام کے تحت منعقدہ آگاہی سیشن برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، آگاہی پروگرام کا عنوان قوموں کی ترقی میں تعلیم کی اہمیت اور اس کے سماجی اثرات تھا۔

ڈپٹی سیکرٹری کیڈ سوشل ویلفیئر سیکشن عارف شمیم اور ماڈل چائلڈ ویلفیئر سنٹر ہمک کی افیسر انچارج صائمہ گل ،یوسی چیئرمین فیصل نعیم قاضی ، جنرل کونسلر راجہ بشارت بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

عائشہ فاروق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزارت کیڈ کی جانب سے خصوصی بچوں کی فلاح وبہبودکے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بار ے میں شرکاء کو بتایا اور کہاہے یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی بہتری پرورش ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم بچے کا بنیادی حق ہے اور بچوں کو ان کے اس بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ان بچوں کومرکزی دھارے میں لاتے ہوئے بہتری تعلیم و تربیت فراہمی کی ضرورت ہے تاکہ یہ بچے مستقبل میں معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں۔وزارت کیڈ کے ڈپٹی سیکرٹری سوشل ویلفیئر ونگ عارف شمیم نے ادارے کاتعارف کراتے ہوئے بتایاکہ یہ ایسا ماڈل ادارہ ہے جس میں بچوں کے ساتھ ساتھ ان کی ماؤں کوبھی تعلیم تربیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ پورا معاشرہ بہتر بنایا جاسکے۔

آفیسر انچارج سوشل ویلفیئر سنٹر مسز صائمہ گل نے اہل علاقہ کو سنٹر کی جانب سے فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں بتایااور کہاکہ اہل علاقہ وزارت کیڈ کی فراہم کردہ اس اہم سہولت سے مستفید ہوں۔اس موقع پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے نان فارمل ایجوکیشن کی ٹیچر مس شائستہ نے خواتین کی تعلیم پر زیادہ زور دیا اور کہاکہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کی مائیں تعلیم یافتہ ہوتی ہیں۔زیادو