مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھا ؤمیں مجموعی طور پر استحکام رہا
ہفتہ 27 اگست 2016 17:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھا ؤمیں مجموعی طور پر استحکام رہا۔ روئی کے بھاؤ میں فی من 100 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ صوبہ سندھ میں پھٹی کے بھا ؤمیں فی 40 کلو 100 روپے کا اضافہ ہوا۔صوبہ سندھ اور پنجاب کے کپاس پیدا کرنے والے کئی علاقوں میں بارشوں کے باعث پھٹی کی ترسیل محدود ہونے کے سبب بھاؤ میں اضافہ ہوکر سیزن کی ابتک کی بلند ترین سطح 40کلو 3550 روپے کے بھاؤ پر پہنچ گیا۔
صوبہ بلوچستان میں محدود پیمانے پر پھٹی کی رسد ہوتی ہے فی الحال 8 جیننگ فیکٹریاں جزوی طور پر چل رہی ہیں جبکہ وہاں خصوصی طور پر پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پھٹی کے بھاؤ میں اضافہ کے باعث جنرز میں تشویش پائی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
پھٹی کے بھاؤ میں اضافے کی وجہ سے رسد کم اور طلب زیادہ ہے بارشوں اور ہندو برادری کے تہواروں کے وجہ سے (picker) کی کمی ہے امید ہے کہ عید الا ضحی کے بعد صوبہ سندھ اور پنجاب میں پھٹی کی رسد میں اضافہ ہونے کے بعد کاروبار میں اضافہ ہوگا ۔
پھٹی کے بھاؤ بھی کم ہوسکتا ہے۔ کپاس کے بھاؤ پر بین الاقوامی کپاس کا بھاؤ بھی اثر انداز ہوتا ہے ۔چین،بھارت میں روئی کے بھاؤ میں کمی ہوئی جبکہ نیویارک کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ میں استحکام پایا جاتا ہے۔ہفتہ رفتہ کے دوران کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے اسپاٹ ریٹ میں فی من100 روپے اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 6650 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔ صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 6750 تا 6850 رہا۔ پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3400 تا 3530 روپے جبکہ صوبہ پنجاب میں روئی کا فی من بھاؤ 6850 تا 6950 روپے۔پھٹی کا بھاؤ 3000 تا 3450 روپے رہا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایاکہ فی الحال بارشوں کے باعث کپاس کی پیداوار پر مثبت اثر ہوگا۔ روئی کی پیداوار تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ گاٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے۔ ٹیکسٹائل ملز بیرون ممالک سے کپاس درآمد کرنے کے معاہدے کر رہے ہیں خصوصی طور RECAP روئی کے معاہدے کیے جارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.