صوبائی وزیر بلال یاسین ، ڈی سی او محمد عثمان کا دیگر کے ہمراہ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، نکاسی آب کا جائزہ

ہفتہ 27 اگست 2016 17:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء ) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین ، ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر ) محمد عثمان، ایم ڈی واسا ، ایم پی اے غزالی بٹ اور خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دور ہ کیا۔ انہوں شہر میں ہونے والی بارش کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لکشمی چوک،شاہ جمال روڈ، ڈیوس روڈ، لارنس روڈ، مجید نظامی روڈ، شمع چوک، شادمان،برکت مارکیٹ، گارڈن ٹاؤن ، اچھرہ،نا بھہ روڈ، مال روڈاور جی پی او چوک کا دورہ کیا۔

جہاں پر انہوں نے نکاسی آب کے انتظامات اورسٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہرسے بارشی پانی کو نکالنے کے لیے واسا، ایل ڈبلیو ایم سی کی مشینری کام کر رہی ہے اور شہر کے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کا نکاس کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز اپنے اپنے علاقوں میں نشیبی علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے نکاسی آب کے کاموں کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈی سی اولاہور نے واسا ،ٹاؤنز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے۔ڈی سی او لاہور نے شہریوں سے بھی ا پیل کی کہ وہ بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں اور اپنے گھروں کی چھتوں پر بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور شہری اپنے گھروں کی بوسیدہ دیواروں کے ساتھ اور بوسیدہ چھتوں کے نیچے نہ بیٹھیں۔

متعلقہ عنوان :