مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماوٴں کا مولانا یوسف خان سے اظہار تعزیت

ہفتہ 27 اگست 2016 16:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی لاہور کے سرپرست مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،نائب امیر پیر میاں رضوان نفیس،جنرل سیکرٹری قاری علیم الدین شاکر،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ، مولانا عبدالنعیم،قاری عبدالعزیز،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولاناخالدعابد نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث پروفیسرمولانا محمدیوسف خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ ایک نیک اور صالح خاتون تھیں اللہ انکی بال بال مغفرت فرمائے،انکی حسنات قبول فرمائے اور انکے درجات کو بلند فرما کرجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے عہدیداران اور کارکنان مولانا یوسف خان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔