وزیر اعظم یوتھ سکلڈ ڈؤیلپمنٹ پروگرام طالبات کو باوقار ذریعہ معاش کیلئے معاون ثابت ہوگا، اہلیہ کمشنر سرگو دہا

ہفتہ 27 اگست 2016 16:25

سرگودہا۔27 ۔اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب کی اہلیہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ سکلڈ ڈؤیلپمنٹ پروگرام فیز تھری زیر تربیت طالبات کو انہیں ضروریات زندگی میں خود کفیل بنانے او ران کے باوقار ذریعہ معاش کیلئے معاون ثابت ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعت زار میں وزیر اعظم یوتھ سکلڈڈویلپمنٹ پروگرام فیز تھری کی زیر تربیت طالبات کو پہلی ‘ دو سری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

اس پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیو ٹیک لاہور حماد خان ‘ ای ڈی او سی ڈی ناصر محمود چیمہ ‘ محمد عرفان بٹ ‘ سوشل ویلفےئر آفیسر حسین احمد گوندل ‘ قیصرہ اسماعیل او رمنیجر صنعت زار ذکیہ فیاض کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بیگم کمشنر نے نیو ٹیک کی طرف سے بے روزگار او رمستحق لڑکیوں کیلئے اس کورس کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ لڑکیاں اس کورس سے عملی زندگی میں معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہو کر خود کفالت سے ہمکنار ہو سکیں۔

نیو ٹیک کے ڈپٹی ڈائریکٹر حماد خان نے بتایا کہ اس پروگرام کے ذریعے طالبات کو تین ہزار روپے کی امداد کی جا رہی ہے اور ادارہ انہیں خام مال بھی مہیا کر رہاہے ۔ انہو ں نے منیجر صنعت زار ذکیہ فیاض کے زیر انتظام بچیوں کیلئے کامیاب فنی تربیت کی تعریف کرتے ہوئے دیگر افراد کو اس کار خیر میں تعاون کی ضرور ت پر زور دیا۔ ای ڈی او سی ڈی ناصر محمود چیمہ ‘ عرفان بٹ ‘ قیصرہ اسماعیل اور دیگر مقررین نے حکومت کے اس اقدام کو نہایت مفید قرار دیا ۔

اس سے تربیت یافتہ بچیاں معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل ہو جائیں گی۔ حکومت کوایسے پروگراموں میں بھر پور سرپرستی او رمعاونت کرنی چاہیے۔ اس موقع پر بیگم کمشنر نے ادارہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا او رکورس کرنے والی طالبات کے کام کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :