ارزگان میں پولیس اہلکاروں نے اپنے چار ساتھیوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا، نیمروز میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں چار سیکیورٹی اہلکارہلاک ، پکتیا میں طالبان نے اہم ضلع پر قبضہ کرلیا، تخار میں کارروائیوں کے دوران 14طالبان ہلاک ، سرائے پل میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں 32عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ

ہفتہ 27 اگست 2016 16:10

کابل ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) افغانستان کے صوبہ ارزگان میں پولیس اہلکاروں نے اپنے چار ساتھیوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا، نیمروز میں ایک چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں چار سیکیورٹی اہلکارہلاک ہوگئے، پکتیا میں طالبان نے ایک اہم ضلع پر قبضہ کرلیا، تخار میں کارروائیوں کے دوران 14طالبان ہلاک اور5سیکیورٹی اہلکارزخمی ہوگئے، سرائے پل میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں 32عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے ۔

افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ارزگان کے علاقہ ترین کوٹ میں پولیس اہلکاروں نے اپنے چار ساتھیوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق ایک چیک پوسٹ پر 7اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی جن میں سے تین طالبان کے ساتھ مل گئے اورانہوں نے گزشتہ روز موقع پاکر اپنے چارساتھیوں کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

صوبہ نیمروز میں ایک چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں چار سیکیورٹی اہلکارہلاک ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ضلع خورشید میں طالبان نے ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔حملہ اورفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔صوبہ پکتیا میں طالبان نے ایک اہم ضلع پر قبضہ کرلیا۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ضلع جانی خیل پر قبضہ کرلیا ہے ۔ضلع پر قبضہ کیلئے سیکیورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان لڑائی میں دونوں طرف سے متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان نے ضلع پر طالبان کے قبضہ کی تصدیق کی ہے۔شمالی افغان صوبہ تخار میں کارروائیوں کے دوران 14طالبان ہلاک اور5سیکیورٹی اہلکارزخمی ہوگئے۔افغان حکام کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق جھڑپیں ضلع خواجہ غر میں ہوئی جس میں درجنوں سیکیورٹی اہلکاروں نے حصہ لیا۔شمالی صوبہ سرائے پل میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں 32عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :