کٹھمنڈو سے گوانگ ژو کیلئے یکم ستمبر سے فضائی سروس کا آغاز

چائنا سدرن ایئر لائنز کی فی الحال روزانہ ایک پرواز ‘ اکتوبر سے دو پروازیں ہونگی

ہفتہ 27 اگست 2016 14:54

کٹھمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) چین کی سدرن ایئر لائنز یکم ستمبر سے نیپال اورچین کے درمیان فضائی سروس شروع کر دے گی ، کٹھمنڈو سے گوانگ ژو کے لئے روزانہ پرواز روانہ ہو گی جبکہ بعد اکتوبر سے روزانہ پروازوں کی تعداد دو کر دی جائے گی تاہم چینی سدرن ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ مسافروں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا جائے گا ۔