کیوبا اور چین کے درمیان تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط

ہفتہ 27 اگست 2016 14:49

ہوانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) کیوبا اورچین نے گذشتہ روز دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کئی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ، چین کی طرف سے معاہدوں پر چین کی وزارت تجارت کے نائب نمائندے ژینگ ژیان چین اور کیوبا کی طرف سے غیر ملکی تجارت اور سرمایہ کاری کے وزیر راڈ ریگو مل میرکا نے دستخط کئے ، معاہدوں کے تحت مواصلات ، صنعت اور آبی وسائل کے مختلف منصوبوں پر مشترکہ طورپر کام کیا جائے گا ، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چینی نمائندے نے کہا کہ ہم نے اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے نظر ثانی کی ہے اور معاشی تعاون کی منصوبہ بند ی کی ہے جبکہ کیوبا کے نمائندے نے معاہدوں کو معیشت میں دوطرفہ تعاون میں توسیع قراردیا ، کیوبا میں چین کی سرمایہ کاری سے خوشحالی کا آغاز ہو گیا ہے اور ہم مستقبل کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :