چین اور میکسیکو کی ترقی دنیا کیلئے مثال ہے

جی20-کانفرنس کے موقع پر چالیس اہم معاہدے ہونگے ، چینی سفیر

ہفتہ 27 اگست 2016 14:48

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) میکسیکو اور چین نے ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے معاشی پیداوار میں تیزی سے ترقی کی ہے جو کہ دنیا کے لئے ایک مثال ہے ، چین بھی ایک تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے اور میکسیکو بھی اپنے ملک میں اہم اصلاحات کررہا ہے جو کہ دنیا کے لئے نمونہ بن سکتی ہے ، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ عالمی معیشت بہت مشکل حالات سے گزر رہی ہے تا ہم توقع ہے کہ چین جی20-کانفرنس کے دوران ایسی تجاویز پیش کرے گا جو عالمی معیشت کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گی ۔

(جاری ہے)

یہ بات میکسیکو میں چین کے سفیر کیو ژیاؤ کی نے میکسیکو کی ایک یونیورسٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی جو جی 20-کانفرنس کے سلسلے میں منعقد کی گئی۔چینی سفیر نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ اور مضبوط ہو گا اور ہم دنیا کی بڑی مدد کرسکتے ہیں ، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہمارے سامنے معاشی ترقی اور جدیدیت کی ایک واضح منزل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور میکسیکو کے درمیان سیاسی تعلقات قائم ہیں جو کہ تاریخ کے اہم موڑ پر پہنچ چکے ہیں ۔چینی سفیر نے توقع ظاہر کی کہ جی20-کانفرنس کے موقع پر چالیس اہم معاہدے ہوں گے جو کانفرنس کی کامیابی کی ایک واضح مثال ہیں ۔

متعلقہ عنوان :