کمشنر سرگودہا کا ہلال احمر ہسپتال سلانوالی روڈ کادورہ ، مختلف یونٹوں کا معائنہ

ہفتہ 27 اگست 2016 14:36

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء ) کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے ہلال احمر ہسپتال سلانوالی روڈ کادورہ کیا اور مختلف یونٹوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرکمشنر کو بتایا گیاکہ 88 کنال پر مشتمل ہلال احمر ہسپتال سلانوالی رڈ 1947 میں قائم ہوا۔ ہسپتال میں مختلف یونٹ قائم رہے ہیں ۔ تھیلاسیمیاو ہیموفیلیا سنٹر کے دورہ کے موقع پر کمشنر کو بتایا گیا کہ سنٹر رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 550 ہے جنہیں ہر ماہ تقریبا 350 کے قریب خون کے تھیلوں کی ضرورت ہو تی ہے ۔

(جاری ہے)

تھیلا سیمیا سنٹر سو فیصد مخیر حضرات کے تعاون سے چلایا جارہاہے ۔ تھیلاسیمیا سنٹر سرگودہا کا پنجاب کے بڑے سنٹر میں شمار ہوتاہے جہاں صوبے بھر سے مریض بچے لائے جا تے ہیں جنہیں مفت خون کی بوتلیں فراہم کی جاتی ہیں۔ کمشنر ندیم محبوب نے ہلال احمر ہسپتال میں قائم گائنی وارڈ اوشدر ڈائلسیز سنٹر کا بھی تفصیلی دورہ کیا او رہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلا شبہ ہلال احمر ہسپتال کے مختلف یونٹ مخیر حضرات کے تعاون سے کام کر رہے ہیں ۔اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو اجر عظیم عطا فرمائے ۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی بڑی نیکی نہیں ہو سکتی ۔

متعلقہ عنوان :