خیبرپختونخوا اورفاٹا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیزہواؤں کیساتھ بارش کاامکان

ہفتہ 27 اگست 2016 14:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) خیبرپختونخوا اورفاٹا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیزہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا ،قبائلی علاقہ جات،پنجاب اوربلوچستان میں آئندہ دوروزتیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز بھی پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھاربار ش ہوئی جس سے سڑکیں تالاب کی منظرپیش کرنے لگی،خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں ہفتہ کوتیز بارش ہوئی ،محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں فاٹا ،خیبرپختونخوا اوربالائی علاقوں میں بارش کاامکا ن ہے جبکہ بلوچستان میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کابھی خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے تمام متعلقہ اداروں کوالرٹ جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :