جنگجوؤں نے شام سے متصل سرحد پر اپنی ریاست قائم کررکھی ہے،ترکی

ہفتہ 27 اگست 2016 14:23

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء)شمالی شام میں ترکی کی فوجی پیشقدمی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چار ٹینکوں کو سرحدی قصبے جرابلس کی طرف جاتے دیکھا گیا ہے، جہاں سے اس سے پہلے دھماکوں کی آوازیں سنائی دی تھیں۔

(جاری ہے)

استنبول میں ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ شام میں یہ فوجی آپریشن اْس وقت تک جاری رہے گا، جب تک کہ ترکی کی سلامتی کی ضمانت نہیں حاصل ہو جاتی۔ یلدرم نے کہا کہ بہت سے دہشت گرد گروپوں نے ترکی اور شام کے سرحدی علاقے میں ایک الگ ریاست کے قیام کو اپنا نصب العین بنا رکھا ہے۔