ترک صدرکا روسی ہم منصب کو فون، حلب میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق

ہفتہ 27 اگست 2016 14:23

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء)ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن نے شامی شہر حلب میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق روسی حکومت کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دونوں رہنماوٴں نے اپنی ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں شام میں دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی کے امور پر بھی بات چیت کی۔