فلپائن کی فوج نے ابو سیاف گروپ کے 11 عسکریت پسند ہلاک کر دئیے

ہفتہ 27 اگست 2016 14:18

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) فلپائن کے فوجی دستوں نے شدت پسند گروپ ’ابو سیاف‘ کے ایک با اثر کمانڈر سمیت گیارہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔تصادم میں سترہ فوجی بھی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے ابو سیاف کے جنگجووٴں نے تاوان کی رقم نہ ملنے پر ایک نو عمر فلپائنی یرغمالی کا سر قلم کر دیا تھا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سینکڑوں فوجیوں نے سْولْو صوبے میں اْس وسیع تر جنگلاتی پہاڑی علاقے کو گھیرے میے لے لیا تھا، جہاں ایک سو کے قریب عسکریت پسند موجود تھے۔ تصادم میں سترہ فوجی بھی زخمی ہو گئے۔ اس سے پہلے ابو سیاف کے جنگجووٴں نے تاوان کی رقم نہ ملنے پر ایک نو عمر فلپائنی یرغمالی کا سر قلم کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :