صومالیہ میں ساحلی ریستوراں پرجنگجوؤں کا حملہ،دوفوجیوں سمیت آٹھ ہلاک

ہفتہ 27 اگست 2016 14:18

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) صومالیہ کے دارالحکومت میں ریسٹورنٹ پر مسلح جنگجوؤں کا قبضہ ختم کرالیاگیا اس دوران دوفوجیوں سمیت آٹھ افرادہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز صومالیہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک ساحلی ریستوراں پر شدت پسند ملیشیا الشباب کے جنگجووٴں کا گزشتہ رات سے چلا آ رہا وہ قبضہ ختم کر دیا، جس کے دوران چھ شہریوں اور دو فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ ایک روز قبل سکیورٹی فورسز کی جانب سے روکے جانے پر بارود سے لدی ایک کار کے ڈرائیور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ اس کے بعد دو مسلح انتہا پسندوں نے اس ساحلی ریستوراں پر حملہ کر دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ کچھ جنگجوفرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :