سوڈان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے سعودی امدادی اشیا کی دوسری کھیپ پہنچ گئی

ہفتہ 27 اگست 2016 14:02

خرطوم۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم حرالحرمین مین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر سوڈان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے سعودی امدادی اشیا کی دوسری کھیپ سوڈان پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

سعودی حکام کے مطابق امدای اشیا سوڈانی حکومت کے حوالے کی گئی ہیں اور اسی کے توسط سے متاثرین میں تقسیم کی جایئں گی۔

متعلقہ عنوان :