روسی وفد کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

ہفتہ 27 اگست 2016 14:00

ریاض ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) روس کے صدر کے معاون خصوصی برائے مشرق وسطی اور نایب وزیر خارجہ میخیائل بگونوف نے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماوں نے مشرق وسطی بالخصوص شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کی نظر میں خطے میں سعودی کردار کو نہایت اہمیت حاصل ہے اور مشرق وسطی کے تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :