بنگلا دیش،ریسٹورنٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 4 ملزمان ہلاک

ریسٹورنٹ حملے میں 18 غیر ملکیوں سمیت 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے

ہفتہ 27 اگست 2016 13:18

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست۔2016ء) بنگلا دیشی پولیس نے گزشتہ ماہ ریسٹورنٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 4 دہشت گردوں کی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈھاکا کے نواحی علاقے نارائن گنج میں پولیس نے ایک عمارت کی تلاشی لینا شروع کی تو ملزمان سے مقابلہ و گیا، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ڈھاکا ریسٹورنٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ تمیم احمد چوہدری سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈھاکا میں ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے تمام ملزمان ہلاک ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یکم جولائی کو بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے پوش علاقے گلشن میں واقع ریسٹورنٹ پر حملے میں 18 غیر ملکیوں سمیت 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :