مساجد کو بند اور قرآن پر پابندی عائد کر دیں گے، ہالینڈ کے سیاستدان کی دھمکی

ہفتہ 27 اگست 2016 13:17

مساجد کو بند اور قرآن پر پابندی عائد کر دیں گے، ہالینڈ کے سیاستدان کی ..

ایمسٹرڈیم:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست۔2016ء) ہالینڈ کی سیاسی جماعت فریڈم پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں کہا ہے کہ اقتدار میں آکر تمام مساجد کو بند کرکے قرآن پر پابندی لگا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی وی وی کے انتخابی منشور میں حجاب پر پابندی، پناہ کے متلاشی افراد کے مراکز کو بند کرنا، مسلمان ملکوں سے مہاجرین کی آمد روکنا اور سرحدوں کی بندش جیسے اقدامات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ رائے عامہ کے جائزوں میں گزشتہ کئی ماہ سے فریڈم پارٹی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں لیبر پارٹی اور پیپلز پارٹی فار فریڈم اینڈ ڈیموکریسی سے آگے ہے۔ گیئرٹ وِلڈرز کا کہنا ہے کہ وہ ہالینڈ کے یورپی یونین کو چھوڑنے کے سوال پر عوامی ریفرنڈم کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :