کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 36 ڈگری سے تجاوز کرگیا

ہفتہ 27 اگست 2016 13:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء ) شہر قائد میں گزشتہ روز سے جاری گرمی کی شدت میں تیزی آگئی اور درجہ حرارت 36 ڈگری سے تجاوز کرگیا ۔ شہر قائد میں گزشتہ روز کے مقابلے میں گرمی کی شدت بڑھ گئی ، شہر میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندرکی سمت سے ہوائیں صرف 2 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہے اورسمندر کی جانب سے چلنے والی ہوائیں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد سمیت پنجاب اور دیگر علاقوں میں بارشوں سے موسم خو شگوار ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :