امریکہ شام اورعراق میں اپنی غلطیوں سے عبرت حاصل کرے،ایران

ہفتہ 27 اگست 2016 12:17

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) ایران نے امریکہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شام اورعراق میں کئی گئی اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کرے اور اپنی آنکھیں کھول کر موجودہ حقائق کو دیکھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہاکہ بلاشبہ امریکی وزیر خارجہ دوسروں سے بہتر طور پر جانتے ہیں کہ سعودی عرب نے حالیہ ڈیڑھ برس کے دوران یمن میں جنگ بندی کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا ،ایران کی جانب سے یمن کو اسلحہ بھیجے جانے پر مبنی جان کیری کے بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تاکید کی کہ امریکی حکومت ان بیانات کی وجہ سے بچوں کی قاتل سعودی عرب کی حکومت کے جنگی جرائم اور یمن کے مظلوم اور بے گناہ عوام پر اس حکومت کی جانب سے روا رکھے جانے والے مظالم میں برابر کی شریک ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :