یمن سے داغے گئے راکٹ حملوں میں سعودی بجلی گھر جل کر تباہ

ہفتہ 27 اگست 2016 12:17

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) یمن میں باغیوں کی جانب سے داغے گئے راکٹ حملوں کے نتیجے میں سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران میں بجلی کا مرکزی سپلائی سینٹر جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق نجران میں شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن علی بن عمیر الشھرانی نے بتایا کہ یمن سے راکٹ حملے کئے گئے جن کے نتیجے میں علاقے میں بجلی سپلائی کرنے والے مقامی بجلی گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔

آتش زدگی سے کئی ٹرانسفارمر جل کر خاکستر ہوگئے اور علاقے کو بجلی کی ترسیل بند ہوگئی تاہم شہری دفاع کے عملے نے فوری امدادی آپریشن کرکے آگ پر قابو پالیا ۔ راکٹ حملوں سے بجلی گھر کونقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔حکام نے بجلی کی بحالی کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کام شروع کردیا ہے۔ توقع ہے کہ جلد بجلی بحال کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :