لفظی جنگ جاری،ہلیری نے ٹرمپ کودماغ سے فارغ قراردے دیا

ہلیری خودایک تھرڈ کلاس سیاست دان ہیں جو صرف باتیں بناتی ہیں،ٹرمپ کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 27 اگست 2016 12:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ کو دماغی طور پر غیر متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کی بنیاد ہی تعصب پر رکھی۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے ہلیری کو تیسرے درجے کی سیاستدان قرار دے دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو میں اپنی انتخابی مہم میں ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ پر کئی جوابی حملے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نسلی امتیاز میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، وہ اقدار جو امریکا کو ایک عظیم ملک بناتے ہیں ٹرمپ ان کو یکسر نظر انداز کرتے ہیں جو ملک کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار نفرت پر مبنی تحریک چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔دوسری جانب امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کی تنقید پر ردعمل میں کہا کہ ہلیری خودایک تھرڈ کلاس سیاست دان ہیں جو صرف باتیں بناتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم صرف محبت پر مبنی ہے اور وہ ملک کو مضبوط دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

متعلقہ عنوان :