سعودی عرب میں مزید 32افرادنے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا

ہفتہ 27 اگست 2016 12:16

سعودی عرب میں مزید 32افرادنے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) سعودی عرب میں شعبہ دعوت و ارشاد کی مساعی جمیلہ کے نتیجے میں مزید 32 افراد راہ ہدایت پرآگئے اوراسلام قبول کرلیا،اس موقع پر نو مسلموں کے اسلام اور ایمان کی سلامتی کی دعا کی گئی اور انہیں تحائف میں اسلامی کتب اور اسلام سے متعلق لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

مرکز دعوت وارشاد کے دورے کے دوران الشیخ فیصل العنزی کو ادارے کی دعوتی وتبلیغی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی،عرب ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز ریاض میں دعوت ارشاد مرکز کے ڈائریکٹر الشیخ فیصل بن العنزی کی موجودگی میں 32 غیرمسلموں نے کلمہ طیبہ پڑھ کر قبول اسلام کا اعلان کیا اس موقع پر نو مسلموں کے اسلام اور ایمان کی سلامتی کی دعا کی گئی اور انہیں تحائف میں اسلامی کتب اور اسلام سے متعلق لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔

مرکز دعوت وارشاد کے دورے کے دوران الشیخ فیصل العنزی کو ادارے کی دعوتی وتبلیغی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :