شام کے چار برس سے محصور شہر داریا سے انخلا ء شروع

ہفتہ 27 اگست 2016 12:07

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) شام میں فریقین کے درمیان چار سالہ محاصرہ ختم کرنے پر اتقاق کے بعد داریا شہر سے شہریوں اور باغی جنگجووٴں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔جب پھنسے ہزاروں شہریوں سے بھری پہلی بس درایا سے روانہ ہو ئی تو ایمبولنسیں اور ہلالِ احمر کی گاڑیاں اس کے ہمراہ تھیں۔

(جاری ہے)

باغی جنگجو باغیوں کے زیر کنٹرول شہر ادلب جائیں گے جبکہ عام شہریوں کو حکومت کی طرف سے قائم کردہ امدادی کیمپوں میں لے جایا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شام کی سکیورٹی فورسز نے سال 2012 میں درایا کا محاصرہ کیا تھا اس کے بعد سے شہر پر مسلسل بمباری کی جاتی رہی ہے جس کے باعث شہریوں کو خوراک، پانی اور بجلی کی قلت کا سامنا تھا۔ان چار برسوں کو شہر میں محصور شہریوں کو رواں برس جون میں امدادی سامان کی فراہمی ممکن ہو سکی تھی۔

متعلقہ عنوان :