خاتون سے زیادتی کرنے والا کویتی شہری گرفتار

ہفتہ 27 اگست 2016 11:41

کویت سٹی ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) کویتی پولیس نے کارروائی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے کویتی شہری کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق رمضان المبارک میں ایک کویتی شہری نے ایک خاتون سے زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بھی بنا لی بعد میں ویڈیو خاتون کو بیھجی اور اس سے رقم کا مطالبہ کیا ۔خاتون نے متعلقہ شخص کو رقم دینے کے لئے بلا لیا اور ساری کہانی پولیس کو بتا دی ۔پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔