سعودی عرب میں آتش بازی کا سامان بیچنے والوں کی اطلاع دینے پر 5 ہزارریال انعام کا اعلان

ہفتہ 27 اگست 2016 11:39

سعودی عرب میں آتش بازی کا سامان بیچنے والوں کی اطلاع دینے پر 5 ہزارریال ..

ریاض ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) سعودی وزارت تجارت اور سرمایہ کاری نے آتش بازی کا سامان بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو شخص آتش بازی کے گودام کی اطلاع دے گا اس کو 5 ہزار ریال انعام دیا جائے گا اطلاع دینے کے لئے ٹال فری نمبر1900جاری کر دیا ہے۔وزارت تجارت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس سال آتش بازی کا سامان بیچنے والوں پر پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ آتش گیر مادے کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے حادثات ہوتے ہیں۔متعدد چھوٹے بچے پٹاخوں سے جھلس جاتے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور دوسرے عرب ممالک میں عید کے موقعوں پر آتش بازی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :