شارجہ ، منشیات رکھنے کے الزام میں 5 غیر ملکی گرفتار

ہفتہ 27 اگست 2016 11:39

شارجہ ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) شارجہ پولیس نے 5ایشائی شہریوں کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ممنوعہ نشہ آوراشیاء گولیاں اور چرس بر آمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کے بارے اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی جس دوران نشہ آور اشیاء بر آمد کر کے ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ملزمان نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے جبکہ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔عدالت نے کیس کی کاروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :