روس کی بحیرہ کیسپین میں جنگی مشقیں

ہفتہ 27 اگست 2016 11:26

ماسکو ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ کیسپین کے یورپی علاقوں میں ہفتے کو جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا گیا۔ اس اعلان کے مطابق ان جنگی مشقوں میں بحریہ کے ساتھ ہی روس کی زمینی فوج اورفضائیہ کے دستے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کہ بحیرہ کیسپین کے یورپی علاقے میں جنگی مشقوں میں روسی بحریہ کے دس جنگی اوررسد رسانی کے بحری جہاز اور بحیرہ اسود میں جاری جنگی مشقوں میں پندرہ جنگی اور رسد رسانی کے بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق ان جنگی مشقوں میں جنگی صورت حال کے ساتھ ہی سخت موسمی حالات اور طوفانوں سے نمٹنے کی بھی مشقیں کی جارہی ہیں۔ ان جنگی مشقوں میں روس کے فضائی اور میزائلی دفاع کے یونٹ بھی فرضی دشمن کا مقابلہ کرنے کی مشقیں انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :