بھارت میں ایمنسٹی انٹر نیشنل کے خلاف بغاوت کے شواہد نہیں ملے

ہفتہ 27 اگست 2016 11:26

نئی دہلی ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بنگلور میں ہونے والے ایک پروگرام کے دوران کچھ لوگوں کی طرف سے انڈیا مخالف نعروں کے سلسلے میں بغاوت کا مقدمہ قائم کرنے کے لیے شواہد نہیں ملے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سینیئر پولیس اہلکار چرن ریڈی نے کہا ہے کہ اس وقت تک ہونے والی تفتیش کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بغاوت کا کوئی کیس نہیں بنتا۔انہوں نے کہا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے پاس الزام ثابت کرنے کے لیے کافی ثبوت موجود نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :