جاپانی وزیر اعظم کینیا پہنچ گئے

ہفتہ 27 اگست 2016 11:25

نیروبی ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کینیا پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ براعظم افریقہ کی ترقی پر ’ٹوکیو انٹرنیشنل سمٹ‘ نامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیا کے صدر نے اپنی سرکاری رہائش پر گارڈ آف آنر اور 19 توپوں کی سلامی کے ساتھ شنزوآبے کا استقبال کیا۔ اپنی نوعیت کی چھٹی اور جاپان سے باہر افریقی سرزمین پر منعقدہ اس پہلی سربراہ کانفرنس میں افریقہ میں صنعتی اداروں کے فروغ کو مرکزی اہمیت حاصل رہے گی جس میں 35 ملکوں کے سربراہانِ مملکت و حکومت شرکت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :