ترک روسی روسی صدور کے درمیان شامی شہر حلب میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق

ہفتہ 27 اگست 2016 11:25

ماسکو ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوآن اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن نے شامی شہر حلب میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنماوٴں نے اپنی ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں شام میں دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔