گلشن راوی کے علاقہ میں نا معلوم ملزمان نے 4سالہ بچے کو اغوا کر لیا

جمعرات 25 اگست 2016 23:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست ۔2016ء) گلشن راوی کے علاقہ میں نا معلوم ملزمان نے 4سالہ بچے کو اغوا کر لیا پو لیس نے مغوی کے والد کی درخواست پر مقد مہ درج کر کہ مغوی کی تلاش شروع کر دی تاہم پو لیس بچے کو بازیاب نہ کر سکی ہے ۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے گلشن راوی بی بلاک کا رہائشی چار سالہ محمد ہادی اپنے گھر کے باہر سے ا چانک لاپتہ ہو گیا اہل علاقہ اور ورثا نے مساجد میں اعلانات کر وائے مگر پتہ نہ چلنے پر پو لیس کو اطلاع دی پو لیس نے مقد مہ درج کر کہ مغوی کی تلاش شروع کر دی تاہم رات گئے مغوی کو پو لیس بازیاب نہ کر سکی ہے

متعلقہ عنوان :