ڈیفنس بی پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی ، گاڑی میں شراب سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی

جمعرات 25 اگست 2016 23:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست ۔2016ء) ڈیفنس بی پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی ، گاڑی میں شراب سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی ، 140بوتلیں شراب برآمد ، ملزم کو گرفتار ،مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس بی کے ایس ایچ او ضیا ء الحق نے منشیات فروشی کی خفیہ اطلاع پر کاروائی کر تے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش اللہ دتہ کو گاڑی میں شراب لیجاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 140بوتلیں شراب بر آمد کر لی ۔

پولیس کے مطابق ملزم علاقہ میں منشیات فروخت کر رہاتھا لیکن اس کے خلاف کوئی ثبوت اس لئے نہیں مل رہے تھے کہ ملزم چل پھر کر اپنی گاڑی میں شراب فروخت کرتا تھا جس پر پولیس کی جانب سے مکمل ریکی کے بعد ملزم کی گرفتار ی عمل میں آئی ہے ۔ پولیس نے ملزم اللہ دتہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :