لاہور،تاوان کے لئے اغوا ہونیوالے 7سالہ بچے کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 25 اگست 2016 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست ۔2016ء) سی آ ئی اے سٹی کو تو الی نے تھانہ شاد باغ کے علاقے سے تاوان کے لئے اغوا ہونیوالے 7سالہ بچے کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ان ملزمان کی تفتیش ڈی ایس پی خالد ابوبکر کو دی گئی جنہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان ملزمان کی جیل میں بچوں نے شناخت پریڈ کی۔ بتایا گیا ہے کہ شاد باغ کے علاقہ چکی والی گلی جاوید پارک سے 26مئی 2016ء کو 7سالہ بچہ حسن کامران پراسرارطور پرلاپتہ ہو گیا جس کا پرچہ تھانہ شاد باغ میں 475/16بجرم 365اے 78Aدہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرادیاگیا ۔

تاہم شاد باغ پولیس کسی ملزم کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی جس کے بعد اس کیس کی تفتیش کے لئے بچے کے والد اور مدعی کامران حفیظ نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا کو تبدیلی تفتیش کے لئے درخواست دی جنہوں نے اس کی تفتیش سی آئی اے سٹی کوتوالی کے ڈی ایس پی خالدابوبکر کے سپرد کی جنہوں نے اپنی ٹیم سی آئی اے کے انسپکٹر مختار احمد کے ہمراہ ماہرانہ انداز میں ملزمان کا سراغ لگاکر ان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کی بہن مغوی حسن کامران کے گھر کام کرتی تھی اس نے اپنے بھائی عابد، ذیشان سکندر اور ذیشا ن ناظر کو گھر کے بارے میں تمام ریکی کروائی تھی جس کے بعد ملزمان نے بچے حسن کامران کو اغوا کر کے 10لاکھ وپے تاوان مانگا تھا مغوی کے لواحقین نے ادا کر دیا تھا ۔ پولیس نے جیل میں مغوی کے والد اور مقدمہ کے مدعی کامران حفیظ اور محلے دارعمار عمر9سال او رحسن کامران کے ذریعے جیل میں شناخت پریڈ کروائی جنہوں نے ملزمان کو پہچان لیا سی آئی اے سٹی کوتوالی نے اس مقدمے کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھجوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :