Live Updates

پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کے لیے رابطہ کمیٹی 27اگست کو جیکب آبادکا دورہ کرے گی

جمعرات 25 اگست 2016 22:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کے لیے رابطہ کمیٹی 27اگست کو جیکب آبادکا دورہ کرے گی صدارت کے لیے چارامیدوار میدان میں بھاگ دوڑ شروع تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی ضلع جیکب آبادرابطہ کمیٹی کے رکن میر علی نواز پہنور کے مطابق 27اگست کو صوبائی نثار کھوڑو ،نفیسہ شاہ ،مولا بخش چانڈیو ،راشد ربانی ودیگر رہنما 27اگست کو پارٹی کی تنظیم سازی کے لیے جیکب آباد کا دورہ کریں گے اور سرکٹ ہاؤس میں کارکنان سے خطاب کریں گے پیپلزپارٹی کی ضلعی صدارت کے لیے میرلیاقت علی لاشاری ،میر احمد نوازپیچوہو،میر رحمت اﷲ کھوسواور عبدالستار بروہی سرگرم عمل ہیں کارکنان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے چاروں امیدواروں نے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے صدارت کے لیے میر لیاقت لاشاری اوراحمد نوازپیچوہو مضبوط بتائے جارہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :