کے الیکٹرک نے کراچی کے عوام پر 26 کروڑ روپے کا بجلی بم گرانے کا فیصلہ

جمعرات 25 اگست 2016 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) کے الیکٹرک نے کراچی کے عوام پر 26 کروڑ روپے کا بجلی بم گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کو 58 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک نے سہ ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے، جسے نیپرا نے سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت 8 ستمبر کو کراچی میں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :