تحصیل جیوانی میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں تحصیلدار سمیت 6اہلکار شہید، دو زخمی ہوگئے
وزیر اعلیٰ بلوچستا ن نے کمشنر مکران سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی
جمعرات 25 اگست 2016 22:16
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء ) ضلع گوادر کی تحصیل جیوانی میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں تحصیلدار سمیت چھ اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستا ن نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کمشنر مکران سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ضلع گوادر کی تحصیل جیوانی کے علاقے کلدان میں نامعلوم دہشت گردوں نے لیویز چیک پوسٹ پر کھڑی لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لیویز کے پانچ اہلکار موقع پر جان بحق جبکہ تحصیلدار جیوانی نعیم گچکی اور رسالدار عبداﷲ اور دو سپاہی زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال گوادر منتقل کردیا گیا جہاں پر تحصیلدار جیوانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے واقعہ کے بعد لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ،،وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اﷲ زہری نے جیوانی میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے لیویز اہلکاروں کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،وزیر اعلی نے کمشنر مکران سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.