پاکستان کیخلاف نعرہ نا قابلِ برداشت ہے، سابق صوبائی وزیرِ داخلہ و صنعت و تجارت رؤف صدیقی کاسینٹرل جیل کراچی سے خط

جمعرات 25 اگست 2016 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) سابق صوبائی وزیرِ داخلہ و صنعت و تجارت اور پابندِ سلاسل رکنِ سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کا سینٹرل جیل کراچی سے خط موصول ہوا ہے۔ رؤف صدیقی نے پاکستانی قوم کو یہ پیغام بھیجا ہے کہ پاکستان کے خلاف نعرہ نا قابلِ برداشت ہے۔ پاکستان کے خلاف نعرے سے میرا دل ہی نہیں میری روح تک زخمی ہوئی ہے۔

میری تمام جدوجہد عظیم پاکستان کے مجبور و لاچار مظلوم عوام کیلئے تھی اور آخری سانس تک جاری رہے گی۔۔۔ انشأاﷲ۔

(جاری ہے)

رؤف صدیقی نے کہا کہ اس وطن کی بنیادوں میں ہمارے والدین اور بزرگوں کی جدوجہد اور شہدأ پاکستان کا لہو شامل ہے۔ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ اس کی حفاظت اور تعمیر کی جدوجہد میں اگر جان کا نذرانہ بھی دینا پڑے تو یہ عین شہادت ہے۔ ہم اپنی زندگی بھر کی عبادات اوردعاؤں کو رائیگاں نہیں جانے دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ انشأاﷲ تعالیٰ پاکستان کے بیس کروڑ عوام پوری امت کی قیادت کرتے رہیں گے۔ اﷲ تعالیٰ ہمیشہ پاکستان کی قیادت فرمائے۔ اﷲ تعالیٰ میرے پیارے وطن کو حسدوں کے حسد اور شریوں کے شر سے محفوظ فرمائے۔

متعلقہ عنوان :