سکھر‘ 6 سالہ گھوٹکی کے رہائشی بچے میں ڈینگی کا شبہ‘3روز سے ہسپتال میں داخل‘ چہرے پر نشانات اور ناک سے خون جاری

جمعرات 25 اگست 2016 22:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) 6 سالہ گھوٹکی کے رہائشی بچے میں ڈینگی کا شبہ۔ تین روز سے ہسپتال میں داخل، چہرے پر نشانات اور ناک سے خون جاری۔ بچے کے خون میں وائیٹ سیلز نارمل سے کہیں زیادہ کم ہیں۔ بچے میں ڈینگی کے شبہ کے باوجود مریض کو جنرل وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ورثاء کا شکوہ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے رہائشی 6 سالہ فرمان کو تیز بخار کے باعث تین روز قبل سکھر کے سول اسپتال میں داخل کیا گیا، ورثاء کے مطابق دن بہ دن بچے کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے بچے کے چہرے پر عجیب نشانات عیاں ہو چکے ہیں جبکہ بچے کی ناک سے خون بھی مسلسل جاری ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے بچے میں ڈینگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ بچے میں وائیٹ بلڈ سیلز کی تعداد دس ہزار ہے جبکہ اس عمر میں بچے میں اس کی تعداد دو لاکھ تک ہونی چاہیے اس لیے شبہ ہے کہ بچہ ڈینگی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کی جانب سے مرج کی تڑخیص کے لیے مزید ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔ ورثاء نے الزام لگایا کہ تین روز سے بچہ ہسپتال میں زیر علاج ہے نہ تو بچے کا درست علاج کیا جا رہا ہے نہ ہی بچے کو کسی علیحدہ وارڈ میں رکھا گیا ہے بلکہ جنرل وارڈ میں دیگر مریضوں کے ساتھ لاوارثوں کی حالت میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ ورثاء نے متنبہ کیا کہ اگر انکے بچے کو کچھ بھی ہوا تو وہ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :