لاہور ڈویژن میں دو سو سڑسٹھ غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈی جی ایل ڈی اے نے ریکارڈ طلب کرلیا ‘ سی ایم پی ونگ کے ملوث ارکان کے خلاف بھی انکوائری کی جائے گی

جمعرات 25 اگست 2016 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) لاہور ڈویژن میں دو سو سڑسٹھ غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ‘ ڈی جی ایل ڈی اے نے ریکارڈ طلب کرلیا ‘ سی ایم پی ونگ کے ملوث ارکان کے خلاف بھی انکوائری کی جائے گی ۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لاہور ڈویژن میں دو سو سڑسٹھ غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کے شعبہ میٹرو پولٹین پلاننگ ونگ سے باقاعدہ ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے جبکہ ملوث افسران کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا ۔ اس بات کا تعین بھی کیا جائے گا کہ غیر قانونی سکیموں کی منظوری کیوں ہوئی اور سکیمیں کن افسران کی غفلت کے باعث بن گئیں ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی اور تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جلد عملی طور پر کارروائی شروع کردی جائے گی جس کے لئے ریکارڈ سی ایم پی ونگ سے مانگا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :