پاکستان کی کابل میں امریکی یونیورسٹی پر دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت

جمعرات 25 اگست 2016 21:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) پاکستان نے کابل میں امریکی یونیورسٹی پر دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے کابل میں امریکی یونیورسٹی پر دہشت گرد حملہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور افغان حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حملہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔