لاہور ،بازار سے دودھ لیکر گھر آنے والی 10 سالہ بچی بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر دم توڑ گئی

جمعرات 25 اگست 2016 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست ۔2016ء) سبزہ زار کے علاقہ میں بازار سے دودھ لیکر گھر آنے والی 10 سالہ بچی بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

تھا نہ سبزہ زار کے علاقہ گھمن چوک میں 10 سالہ بچی مینا بازار سے دودھ لے کر گھر واپس آرہی تھی کہ راستے میں بارش کی وجہ سے گیلے کھمبے کو ہاتھ لگ گیا، کھمبے میں کرنٹ تھا جس کی وجہ سے بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق والد نذیر احمد نے اپنی بچی مینا کی موت پر غفلت کے مرتکب محکموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ پولیس نے مینا کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :